میئرلاہور نے یونین کونسلزمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا

میئرلاہور نے یونین کونسلزمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے اجلاس، شہر کے نوزونزکی یونین کونسلزمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکج کی 98 فیصد ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرلی گئیں۔

مئیر لاہور نےترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں سست روی پرزونل آفیسر مظہر حسین کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جہاں ضرورت ہے پیچ ورک فوری کیا جائے۔

اجلاس میں ایم او انفرا سٹرکچر عبدالقیوم نیازی، زونل آفیسر انفراسٹرکچر گلبرگ زون انورعلی، زونل آفیسر انفراسٹرکچر واہگہ زون کاشف بٹ، زونل آفیسر انفراسٹرکچر راوی زون بشارت علی، زونل آفیسر انفراسٹرکچر عزیز بھٹی زون میاں مدثر جناح، زونل آفیسر انفراسٹرکچر اقبال ٹاؤن زون مظہر حسین، ایکسئسین عامر بٹ، ڈی ایم او زاہد کریم، ڈپٹی چیف آفیسرداتاگنج بخش زون عارف خلیل خان سمیت دیگر موجود تھے.