زین مدنی:معروف گلوکار ذیشان روکھڑی کا نیا گانا ’’چھلڑے چھلڑے وال‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ گانا ذیشان روکھڑی نے اپنے والد اور معروف گلوکار شفاعت خان روکھڑی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نئے انداز میں پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار ذیشان روکھڑی کا نیا گانا ’’چھلڑے چھلڑے وال‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔گانے کی موسیقی روکھڑی اسٹوڈیو نے ترتیب دی ہے، جبکہ گانے کی ویڈیو راؤ افضل نے ڈائریکٹ کی ہے۔
’’چھلڑے چھلڑے وال‘‘ معروف گلوکار شفاعت خان روکھڑی کا مقبول گانا تھا، جسے اب ان کے صاحبزادے ذیشان روکھڑی نے ری مکس ورژن میں نئے انداز کے ساتھ پیش کیا ہے۔
ذیشان روکھڑی کا کہنا ہے کہ نئے ورژن کا مقصد اپنے والد کی موسیقی اور یادوں کو نئی نسل تک پہنچانا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔