ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہر کوہ پیما ڈاکٹر اسماءمشتاق کی نماز جنازہ آج انجینئر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی

ماہر کوہ پیما ڈاکٹر اسماءمشتاق کی نماز جنازہ آج انجینئر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : 34 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اور ماہر کوہ پیما ڈاکٹر اسماءمشتاق کا انتقال ہوگیا ۔ 

مرحومہ ڈاکٹر اسماءمشتاق کی نماز جنازہ آج انجینئر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ ڈاکٹر عصمہ مشتاق کی وفات پر طبی اور کوہ پیمائی کے شعبوں سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ 

ڈاکٹر اسماء مشتاق نے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی کامیابی سے سر کی تھی۔ اسپانٹک چوٹی سے واپسی پرتقریباً 6 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر انتقال کر گئی تھیں۔ شدید موسمی حالات اور برف باری کے باعث ڈاکٹر عصمہ مشتاق کی میت کئی روز تک اسپانٹک چوٹی پر موجود رہی۔ مقامی کوہ پیماؤں پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے کئی روز کی کوششوں کے بعد ڈاکٹر عصمہ مشتاق کی میت اسپانٹک چوٹی سے برآمد کی۔ 

ڈاکٹر اسماءمشتاق کی میت اسپانٹک بیس کیمپ منتقل کرنے کے بعد لاہور پہنچائی گئی۔ 

یاد رہے کہ ڈاکٹر عصمہ مشتاق 34 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اور ماہر کوہ پیما تھیں۔ ڈاکٹر عصمہ مشتاق برطانیہ کے برمنگھم ہارٹ لینڈز ہسپتال میں شعبہ امراضِ نسواں و زچگی سے وابستہ تھیں۔ ڈاکٹر عصمہ مشتاق کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ کوہ پیمائی کے ساتھ سفر اور مہم جوئی کا بھی شوق رکھتی تھیں۔ اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران ڈاکٹر عصمہ مشتاق کو شدید ہائی آلٹی ٹیوڈ میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا ہوا۔ 

ڈاکٹر عصمہ مشتاق کی خدمات اور کوہ پیمائی کے شوق کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔