ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دوا ساز کمپنیوں کو ریکارڈ درستی کا آخری موقع

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دوا ساز کمپنیوں کو ریکارڈ درستی کا آخری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک :  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دوا ساز کمپنیوں کیلئے اہم اعلان کردیا ۔ 

ڈریپ کا دوا ساز کمپنیز کو ای ایپ سافٹ ویئر پر مصنوعات ریکارڈ درست کرنے کیلئے آخری موقع دے دیا۔ ای ایپ سافٹ ویئر پر مصنوعات ڈیٹا کی آن لائن تصدیق اپ ڈیٹ کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے،فارما کمپنیوں کیلئے آن لائن ریکارڈ کی تصدیق کا عمل بند کر دیا گیا ہے، دواساز کمپنیوں کو ریکارڈ میں مزید تصحیح،اپ ڈیٹ کیلئے ڈریپ کے ایم آئی ایس ڈویژن رجوع کرنا ہو گا،درخواست کے ساتھ مطلوبہ تبدیلی کے ثبوت اور معاون دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

ڈریپ کا ایم آئی ایس ڈویژن 15 ستمبر تک ریکارڈ کی تصحیح کی درخواستوں پر کارروائی کرے گا۔معاون دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی ریکارڈ میں مطلوبہ تبدیلی کی جائے گی۔ڈریپ نے جعلی اور غیر قانونی ادویات کی روک تھام کیلئے ای ایپ سافٹ ویئر متعارف کروایا تھا۔