ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف دفاتر میں تعینات سول ڈیفنس کے 38رضاکار نوکری سے نکال دئیے

مختلف دفاتر میں تعینات سول ڈیفنس کے 38رضاکار نوکری سے نکال دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طاہر جمیل:سول ڈیفنس لاہور نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے مختلف محکموں میں تعینات 38 رضاکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

 متاثرہ رضاکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی قسم کی وجہ بتائے بغیر اچانک ملازمت سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فارغ کیے گئے رضاکار ڈی سی آفس، سول ڈیفنس آفس، ٹاؤن ہال اور دیگر سرکاری دفاتر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان میں آفس بوائز، ڈرائیورز، پی آر ڈیپارٹمنٹ، کنٹرول روم، آئی ٹی، شکایات سیل اور فوٹوگرافرز کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔

رضاکاروں کا کہنا ہے کہ بیک جنبش قلم انہیں بے روزگار کر دیا گیا، جبکہ کئی افراد گزشتہ 15، 15 برس سے مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

 ان کا مؤقف ہے کہ نہ صرف انہیں بغیر کسی وضاحت کے فارغ کیا گیا بلکہ وہ تاحال اپنی واجب الادا تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔