ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب : 57 ٹیچنگ ہسپتالوں کےایک روز کے اعدادوشمار جاری

پنجاب : 57 ٹیچنگ ہسپتالوں کےایک روز کے اعدادوشمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زاہد چودھری :محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے پنجاب کے 57 ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایک روزہ اعداد و شمار جاری کر د ئیے۔

 رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ایک لاکھ 38 ہزار مریضوں نے رجوع کیا۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ایک روز کے دوران 65 ہزار مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ 7 ستمبر کو پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 2221 سرجریز کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ہسپتالوں میں 693 ایم آر آئی، 1959 سی ٹی اسکین ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 454 اینجیوگرافی اور 77 ہزار لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق ایک روز کے دوران مریضوں کو 6 کروڑ روپے مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں۔