ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن ریس کورس پولیس کی کارروائی، پتنگیں فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ویمن ریس کورس پولیس کی کارروائی، پتنگیں فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ویمن ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کرکے فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ہربنس پورہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کا دھندہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 600 تیار پتنگیں اور ڈور کی 7 چرخیاں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان عتیق اور علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید تفتیش کے لیے دونوں کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔