سٹی 42: ملتان میں سیلابی صورتحال سنگین ہوگئی ،ملتان: شیر شاہ بند کو بریچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
شیر شاہ بند میں شگاف پڑنے کی صورت میں مزید 23 موضعات سیلابی پانی سے متاثر ہونگے ،، 8 ہزار گھر ، 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہونگے
ملتان ضلعی انتظامیہ نے ان علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کی وارننگ پہلے ہی دے رکھی ہے
شیر شاہ برج کے مضافات میں واقع موضعات شیر شاہ ، گاگر کچور، والوٹ ، ہمڑ اور ملحقہ آبادیوں سے ایسے لوگ جو اپنے اپنے گھروں میں موجود ہیں وہ فلفور ان علاقوں سے نکل کر قریبی کیمپوں میں چلے جائیں۔