ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ڈکی بھائی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ڈکی بھائی کےریمانڈ پر سماعت ہوئی، وکلا نے اپنے دلائل دیے،  جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

جوا ایپ کیس میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا، ڈکی بھائی کو3روز کا ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا۔ 

آج ہونے والی سماعت میں ڈکی بھائی کے وکلا نے دلائل دیے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ڈکی بھائی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ایف آئی اے کو جلد تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔