عابد چودھری:لاہور شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی، موبائلز سکواڈ کی 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں۔
چیکنگ کے دوران 23 اشتہاری سمیت 6 عادی مجرمان و 19 عدالتی مفروران گرفتار، ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مددسے73419سےزائد افرادکاریکارڈچیک کیاگیا، داخلی و خارجی راستوں پر 17053گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کوچیک کیا گیا۔
چیکنگ کے دوران 2 پستول،رائفل برآمد کی گئیں، سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 214 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔