ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی و آپریشنل وجوہات : اندرون و بیرون ملک جانے والی 7پروازیں منسوخ   

تکنیکی و آپریشنل وجوہات : اندرون و بیرون ملک جانے والی 7پروازیں منسوخ   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے دبئی، اسلام آباداورلاہور جانے والی 7پروازیں منسوخ اورایک تاخیر کا شکارہوگئی۔
 تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بنکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125 اور 123شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی ای 200 نو گھنٹے تاخیر کے بعد رات دس بجے روانہ ہوگی۔
کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اورکراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔