پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی،  2 کروڑ روپے تاوان کا مغوی بازیاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر احمد :کشمور میں پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،  2 کروڑ روپے تاوان کے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔

کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد 40 روز قبل کشمور شہری اغواء ہونے والا ساگر کمار کو بازیاب کروا لیا گیا، آپریشن کے ڈر سے ڈاکو ساگر کمار کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے۔ ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو ساگر کمار کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ساگر کمار کو کچھ دیر میں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ ساگر کمار کی بازیابی کیلئے ہندو پنچایت،سیاسی،سماجی سمیت شہریوں کی جانب سے 4 روز تک روڈ بلاک کر کے دہرنا دیا گیا تھا۔ ساگر کمار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں نے 2 کڑور تاوان طلب کر رکھا تھا۔ 

مغوی کی رہائی پر گھر میں خوشی کا ماحول بن گیا۔