غیرملکی سیاہ کو واک کرنا مہنگا پڑ گیا ، نامعلوم افراد موبائل فون چھین کر فرار

 غیرملکی سیاہ کو واک کرنا مہنگا پڑ گیا ، نامعلوم افراد موبائل فون چھین کر فرار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران مہر : ملتان میں غیرملکی سیاہ کو واک کرنا مہنگا پڑ گیا ، نامعلوم افراد  موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار سنیچرز  ہوٹل کے باہر واک کرتے جاپان کے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔  جاپان کے شہر ٹوکیوسے تعلق رکھنے والاغیرملکی سیاہ یوشیدا نیچیکوہوٹل کے باہر ابدالی روڈ پر واک کررہاتھا ۔ اچانک موٹرسائیکل سوار دونامعلوم افراد جھپٹا مارکر قیمتی موبائل چھین کر نودوگیارہ ہوگئے۔یوشید انیچیکو نے نامعلوم افرادکے خلاف کارروائی کے لئے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دے دی ۔پولیس  ذرائع کے مطابق جاپانی سیاہ سے واردات کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش کے لیئے سی سی ٹی کیمرے چیک کیئے جارہے ہیں۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-08/news-1694181077-5912.jpg