ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہانگ کانگ میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں بارشوں  کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،  گنجان آبادی والے شہر کی سڑکیں اورگلیاں تالاب بن گئیں۔ شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشنز پانی میں ڈوب گئے اور معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے, انتظامیہ نے طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سکولز بند کردئیے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ہانگ کانگ کی آبزرویٹری کے مطابق شہر میں جمعرات سے لے اب تک 158 ملی میٹرز سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسمیاتی بیورو نے انتہائی شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر ’ بلیک رین اسٹورم ‘ وارننگ جاری کردی ہے۔