ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی پلٹ شہر ی کی لاہور کے معروف ہوٹل سے لاش برآمد

دبئی پلٹ شہر ی کی لاہور کے معروف ہوٹل سے لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)گلبرگ حسین چوک کے قریب واقع ہوٹل انڈیگو کہ کمرے سے شہری کی لاش برآمد ، پولیس نے تحویل میں لے کر قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
 پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 30 سالہ صہیب منظور کے نام سے ہوئی، جو چشتیاں ضلع بہاولنگر کا رہائشی تھا،مذکورہ شہری 7 ستمبر کو دوبئی سے وطن لوٹا، جس نے ہوٹل انڈیگو میں قیام کیا،بدھ کے روز شہری اپنے کمرے سے باہر نہ نکلا تو ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو شہری صہیب کو کمرے میں مردہ حالت میں پایا، فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے جبکہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ طبعی موت ہے، خودکشی یا قتل؟ تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer