بی اے، بی ایس سی کے طلبہ تیاری پکڑیں؛ امتحانات 10 ستمبر سے شروع

بی اے، بی ایس سی کے طلبہ تیاری پکڑیں؛ امتحانات 10 ستمبر سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)بی اے، بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری سالانہ امتحانات، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انتظامات مکمل کرلئے، امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86ہزار طلباء کیلئے 325 سنٹرز قائم،کرونا کے باعث ہر سنٹر میں 35 کی بجائے 20 طلباء کو بیٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی /ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات دس ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے، بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے ہیں۔

پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86ہزار طلبہ شرکت کررہے ہیں، کنٹرولر امتحانات روف نواز کے مطابق امتحانات کے لئے325 کے قریب سینٹر قائم کیے گئے ہیں،سینٹر میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ کورونا کے باعث ہر سنٹر میں 35 کی بجائے 20 طلباء کو بیٹھایا جائے گا۔

صبح کے اوقات میں کلاسز کو دیکھتے ہوئے صبح کی شفٹ میں کم بچوں کے پرچے لیے جائیں گے۔ زیادہ بچوں کے امتحانات دوسری شفٹ میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات دینے والے طلباء کی رولنمبر سلپس اپ لوڈ کی ،،ایسوسی ایٹ ڈگری 2020 پارٹ ون اور ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہورہے ہیں،ایسوسی ایٹ ڈگری 2021 پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 24 ستمبر سے شروع ہوں گے،ایسوسی ایٹ ڈگری کے عملی امتحانات 11 اکتوبر سے ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer