نئی میٹروبسیں پہلے روز ہی جواب دے گئیں

نئی میٹروبسیں پہلے روز ہی جواب دے گئیں
کیپشن: New Metro Bus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: لاہور میں چلائی جانے والی نئی میٹرو بسیں پہلے روز ہی جواب دینے لگیں،نئے آپریٹر ویڈا ویزا کی طرف سے چلائی گئی بسوں کے پہلے روز دو بسیں جواب دے گئیں۔

لاہور میں چلائی جانے والی نئی میٹرو بسیں پہلے روز ہی جواب دینے لگیں ہیں ۔ نئے آپریٹر ویڈا ویزا کی طرف سے چلائی گئی بسوں کے پہلے روز دو بسیں جواب دے گئیں ہیں ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کئی روز بعد نئی آپریٹر کے ذریعے بسیں آپریٹ کرنا شروع کیں تھیں۔

 ایک بس کا انجن خراب جبکہ دوسری کے ٹائر جواب دے گئے ۔ آپریٹر کمپنی ویڈا ویزا نے بسوں کو شاہدرہ اسٹیشن کھڑا کردیا۔ نئے فلیٹ میں میٹرو کی دو بسیں خراب ہونے سے ہیڈ وے ٹائم تین منٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے شہری خوار ہورہے ہیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer