ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان کی جانب سے حکومتی تشکیل پر چین کا رد عمل

 طالبان کی جانب سے حکومتی تشکیل پر چین کا رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےنئی حکومت کی تشکیل افغانستان کی تعمیرِ نو کیلئے ’ضروری اقدام‘ ہے۔

افغانستان میں طالبان کی جانب سے حکومتی تشکیل پر چین نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ افغانستان میں نئی طالبان حکومت کیساتھ رابطے برقرار رکھیں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ نئی افغان حکومت تمام نسلوں اور طبقات کے لوگوں کے مسائل غور سے سنے گی تاکہ وہ افغان قوم کی امیدوں اور بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اتر سکے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer