سٹی 42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراندرون بیرون ملک آنے اور جانیوالی 18 پروازیں منسوخ ، فضائی سفر کرنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانیوالی فلائی ناس کی دو طرفہ پرواز 317 اور 318 منسوخ، ایئربلیو کی لاہور سے جانیوالی پرواز 416، نجف جانے والی پی آئی اے کی پرواز 341، لاہور سے دوحہ جانیوالی پرواز 628 جبکہ بحرین جانے والی گلف ایئرلائن کی پرواز 766 بھی منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح پی آئی اے کی کراچی اور لاہور کی دو طرفہ پروازیں منسوخ رہیں۔ طیاروں کی کمی اور کرونا اثرات کی وجہ سے پروازوں کا منسوخ ہونا معمول بن گیا ہے۔