ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگلی حیات کےغیرقانونی شکار و کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن

جنگلی حیات کےغیرقانونی شکار و کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جنگلی حیات کےغیرقانونی شکار و کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہٰی کی زیرِ قیادت صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ حال ہی میں محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے لاہور ساندہ روڈ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران درجنوں کبوتر اور جنگلی چڑیا برآمد ہوئیں۔ اس موقع پر گرفتار کیے گئے ملزمان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، ساتھ ہی ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئیں۔

ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔