ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں 2200 سے زائد ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب  کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 فیصد سروے مکمل ہو چکا  ہے،فلڈ سروے میں 2 لاکھ سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئیں،اب تک ٹیموں نے 6 لاکھ ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی،سیلاب سے متاثرہ 56735 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا، مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع سے سروے کے مطابق 7293 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہو ئی ہیں،5789بڑے جانور ،1504 چھوٹے مویشیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا تھا کہ سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں،بروقت سروے اور امداد کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔