ایف آئی اے اہلکار تھے یا ڈاکو ، شہری مشکل میں پڑ گئے 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے ڈاکو گھر میں تلاشی کے بہانے صفائی کرگئے۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کے عقب میں وزارت اطلاعات کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، انفارمیشن گروپ کی آفیسر آسیہ عمران گوندل کے گھر میں تین مسلح ڈاکو گھس آئے جنہوں نے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کیا اور گھر کی تلاشی شروع کردی۔

 آسیہ عمران کے مطابق مسلح ڈاکو ان سے یہ پوچھتے رہے کہ ہمارا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے، اس دوران وہ گھر میں موجود 32 تولے سونا اور 3 لاکھ 80 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے۔ آسیہ عمران کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں موجود مہنگی اشیاء جسے پرفیومز، لیںپ ٹاپ اور کاسمیٹکس بھی لے گئے۔ 

ڈاکوؤں کے اندر آنے اور واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں انہیں نئی کرولا کار میں آتے اور انتہائی خود اعتمادی کے ساتھ فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو اردو میں بات کر رہے تھے جبکہ ایک کا لہجہ سرائیکی تھا، دو مسلح ڈاکو ویل ڈریس اور ایک نارمل کپڑوں میں ملبوس تھا۔

 آسیہ عمران کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس کو 32 تولہ سونے کی ڈکیتی کی درخواست دی گئی لیکن مقدمے میں صرف دس تولے سونا لکھا گیا۔