ڈور سے شہری کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث پتنگ باز گرفتار

Qatil Dor, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے 22 سالہ فیصل کی ہلاکت کا معاملہ کے مقدمہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پتنگ اڑانے والے اصل قاتل کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ 

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان فیصل کے کیس میں اس ملزم کو پکڑا ہے جو  پتنگ اڑا رہا تھا اور اس کی ڈور س گلے پر پھر جانےے مصطفی فیصل کی موت ہوئی۔

جائے وقوعہ سے ملنے وای قاتل ڈور اور گرفتار ملزم کے گھر سے پکڑی گئی ڈور  ایک ہی ہے۔ ملزم نےعمران نامی  جس شخص سے ڈور خریدی اس کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ نوجوان شہری کے گلے پر ڈور پھر جانے سے وفات کا واقعہ تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ میں گزشتہ اتوار یکم اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے حافظ محسن اورڈور بیچنے والے عمران  کو گرفتار کیا۔ جائے وقوعہ سے 100 گز کے فاصلے پرمحسن اورذیشان عرف بھولی دونوں پتنگ بازی کا مقابلہ کر رہے تھے۔ حافظ محسن اور ذیشان ہر اتوار کو آپس میں پتنگ بازی کا مقابلہ کرتے تھے۔  پتنگ بازی کرنے کے لیے ہر اتوار کو ذیشان عرف بھولی لاہور سے گوجرانوالہ آتا تھا۔ شواہد اور گواہوں کے بیانات پر حافظ محسن کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ قاتل ڈور بھی پکڑ لی ہے۔

مقابلے کے دوران  پتنگ کٹی جس کی ڈور پھرنے سے مصطفی فیصل ہلاک ہوا۔ اس علاقے میں محسن اور ذیشان کے علاوہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرتا۔

تھنہ ماڈل ٹاون کےایس ایچ او عثمان  نے بتایا کہ گرفتار ملزم حافظ محسن نے اقبال جرم کر لیا ہے۔حافظ محسن گرفتار ہے، اس کے ساتھ پتنگ بازی کا مقابلہ کرنے والا ذیشان فرار ہے۔ پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کی گرفتاری ڈال دی، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔