نیپا وائرس  پاکستان منتقل ہوسکتا ہے،قومی ادارہ صحت نےخدشہ ظاہرکردیا

نیپا وائرس  پاکستان منتقل ہوسکتا ہے،قومی ادارہ صحت نےخدشہ ظاہرکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:: قومی ادارہ صحت کی جانب سے ملک میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہرکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ بھارتی سرحدی علاقوں میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس  پاکستان منتقل ہوسکتا ہے، متاثرہ  چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیوں کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے نیپا وائرس کا انتباہی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس جانوروں سے لگنے والا ایک وائرس ہے جب کہ وائرس مضر کھانوں اور متاثرہ شخص سے بھی لگتا ہے، کبھی کبھار وائرس میں مبتلا شخص میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم کبھی کبھار متاثرہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔اس وائرس کے نتیجے میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے جبکہ فی الحال اس کی کوئی دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے۔