ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈینگی کے وار، 26 نئے مریض رپورٹ

لاہور میں ڈینگی کے وار، 26 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ڈینگی کے متعدد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور کے علاقوں سے ڈینگی بخار کے 26 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال زون میں ڈینگی کے 11 مریض،  سمن آباد زون میں ڈینگی بخار کے 5نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ نشتر ، شالامار اور  راوی زون میں ڈینگی بخار کے 2, 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

علاوہ ازیں لاہور کے علاقوں عزیز بھٹی ، کینٹ ، واہگہ اور گلبرگ زون میں ڈینگی بخار کا ایک  ایک مریض رپورٹ ہوا ہے ۔