سٹی42: پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل معاشی حکمتِ عملی کے تحت ریٹیلرز کیو آر کوڈ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان کے مطابق حکومت کا نیا ڈیجیٹل کیش لیس نظام مالی شمولیت کو فروغ دے گا، لین دین میں شفافیت لائے گا اور کیش پر انحصار کم کرے گا۔ کیو آر کوڈ سسٹم بینکنگ نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز سے منسلک ہوگا، جس سے چھوٹے تاجر بھی نقد رقم کے بغیر ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔
اس نظام کا مقصد محفوظ، تیز اور کم لاگت ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو فروغ دینا ہے۔ پنجاب کابینہ نے اس اقدام کو ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔