کار سوار کی غفلت سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کار سوار کی غفلت سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: کاہنہ میں کار ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی۔ 

فیروز پور روڈ پر کار کے ڈرائیور نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرے کرتے ہوئے کار کا دروازہ کھولا تو اچانک دروازہ کھولنے پر پیچھے سے آنے والی موٹرسائیکل ٹکرا گئی کار کے دروازے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اکبر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

سی ٹی او لاہور  نے ڈرائیور کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ حادثہ کا سبب بننے والی کار بھی قبضہ میں لے لی گئی۔  سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔