ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس فورس میں ترقی کے منتظر ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

پولیس فورس میں ترقی کے منتظر ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی حالیہ ترقی کے بعد آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقیوں کیلئے تفصیلات طلب کر لیں ۔
  آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے صوبہ بھر میں سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے بعد خالی نشستوں اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقیوں کے حوالے سے پندرہ یوم میں تفصیلات طلب کر لیں۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب نے سی سی پی او لاہور اور پنجاب بھر کے آر پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے کے مطابق 368 سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے بعد صوبہ بھر میں سینکڑوں سیٹیں خالی ہیں۔ اس ضمن میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر یکم جون سے 15 جون تک پروموشن بورڈ کا اجلاس متوقع ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے 15 مئی سے 31 مئی تک پروموشن بورڈ کا اجلاس متوقع ہے ۔