(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کی منتظر گریڈ 19کی ندا اظہر کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ تعینات کر دیا ہے جبکہ گریڈ 18کے پی ایم ایس آفیسر سید نجف اقبال کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری ، ایڈیشنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے مساوی عہدہ دے کر ڈائریکٹر مانیٹرنگ ڈائریکٹریٹ آف پبلک پراسیکیوشن کے عہدہ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ڈاکٹر فریحہ تجمل کو 18سے 19ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ انہیں ایڈیشنل سیکرٹری ، ایڈیشنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے مساوی عہدہ دے کر ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن ( پی ایچ ایف ) کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ غلام صضیر شاہد کو بھی 18ویں گریڈ سے 19ویں گریڈ میں ترقی دے کر انہیں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔