نیٹ فلکس سیریز میں برطانوی شہزادی کی کردارکشی پر جمائما میدان میں

Jemima has come in favor
کیپشن: Jemima Khan and Princess Diana
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: نیٹ فلکس کی ڈرامہ سیریز میں برطانوی شہزادی کی کردارکشی پر جمائماکا شدید ردعمل کا اظہار ۔ سیریز سے توہین آمیز سین حذف کئے جانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف برطانوی بزنس مین گولڈ سمتھ کی صاحبزادی جمائما خان نے نیٹ فلیکس کی تازہ ترین سیریز '' دی کراؤن ''سے برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا سے متعلقہ توہین آمیز سین ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نیٹ فلکس کی ڈرامہ سیریز "دی کراؤن" میں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیا نا کی  کردارکشی کی گئی ہے جس پر جمائما نے نہ صرف شدید تنقید کی بلکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا جنہیں عوام کی شہزادی بھی کہا جاتا تھا  کے  متعلق توہین آمیز مناظر  ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جمائما نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ "نیٹ فلکس سمیت کسی بھی ڈرامہ سیریل میں کسی بھی شخصیت کی  کردار کشی کے مناظر  اس طرح پیش کرنا کسی کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے لہذا توہین آمیز مناظر فوری ہٹائے جائیں۔

دوسری جانب نیٹ فلیکس کی ترجمان نےاپنے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کراؤن کی فلم بندی سے قبل جمائمہ خان ریسرچ ٹیم اور مصنف  کو مواد فراہم کرنے والی وسیع وعریض  نیٹ ورک کا حصہ رہ چکی ہیں جب ان سے بطورلکھاری ڈراما سیریز کیلئے مواد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تو انہوں نے رابطہ نہیں کیا۔ 

دی کراؤن کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس نومبر یا دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔ پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی شادی کے آخری سال، ہارٹ سرجن اور دوسرے کاروباری شخص سے معاشقے سمیت ان کے کار حادثے کے واقعات کو دکھایا جائے گا۔اس سیزن میں لیڈی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ ایلزبتھ ڈبیکی ادا کرتی دکھائی دیں گی جبکہ چوتھے سیزن میں ان کا کردار برطانوی اداکارہ ایما کورنیا نے ادا کیا تھا۔