ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال

Province minister
کیپشن: Man Aslam Iqbal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کاا نعقاد،لوگوں کے مسائل سنے، بعض مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔

 کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر لوگوں کی زیادہ تر شکایات بجلی، گیس، واسا، پولیس، تعلیم اور صحت سمیت دیگر محکموں سے متعلقہ تھیں۔  اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کیمپ آفس میں بیٹھنے کا مقصد عوام سے رابطہ قائم رکھنا ہے،عوام کے ساتھ رہ کر ہی ان کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکتی ہے،خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ 
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کی انتشار پھیلانے کی سیاست ملک کی ترقی کے لئے زہرقاتل ہے،عوام ترقی کے سفر کو روکنے کے پی ڈی ایم کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے۔2023کے انتخابات میں عوام کرپٹ ٹولے کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔معاشی استحکام کے لئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں۔غریب گھرانوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے زبردست فوڈ ریلیف پیکیج دیا گیا ہے۔ وفاق اور پنجاب کے مشترکہ ریلیف پیکیج سے 13کروڑ غریب لوگ فائدہ اٹھائیں گے جس سےعارضی معاشی مشکلات جلد ختم ہو جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کھلی کچہری کے دوران سائلین سے گفتگو بھی کی۔