ڈاکٹر نعمان نیازقصور وار قرار، پی ٹی وی نے معطل کردیا

Nauman Niaz and Shoaib Akhtar fight
کیپشن: Nauman Niaz and Shoaib Akhtar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک: شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر پی ٹی وی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیا ہے، جس کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے انھیں معطل کردیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر نعمان نیاز نے سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں غیر ملکی سپر اسٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر شعیب اختر نے آن ائیر ہی پروگرام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ٹی وی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر پی ٹی وی کی انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو آف ائیر کر دیا تھا۔