ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس: شاہ رخ خان  کی منیجر بھی طلب، اہم انکشافات

Shahrukh khan manager
کیپشن: Aryan Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  منشیات کیس  معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو  کی جانب سے  بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان  کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو سمن بھیجا گیا۔

پوجا ڈڈلانی نے طبعیت خراب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ممبئی پولیس سے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔ ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم کی طرف سے جو سمن بھیجا گیا تھا اس کے مطابق، پوجا ڈڈلانی کو ہفتہ کے روز پیش ہونا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سائبر ایکسپرٹ اور ہیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان سے پوجا ڈڈلانی سمیت کئی لوگوں کے کال ڈیٹیل ریکارڈ نکالنے اور واٹس ایپ چیٹ کو ایڈٹ کرنے کے لئے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ ہیکر منیش بھنگالے نے بتایا کہ انہیں آریان خان کی واٹس اپ چیٹ دکھائی گئی تھی۔ بھنگالے نے ایک میڈیا چینل سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسے پربھاکر سیل کے نام سے فرضی سم کارڈ لانے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر