میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد

Minor girl dead body
کیپشن: Minor girl dead body
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کی عمر11 یا12 سال کے قریب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ٹیم نعش ملنے سے متعلق تحقیقات کرے گی، شناخت کے بعد بچی کے ورثہ کی تلاش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور کنسٹریکشن کا کام جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer