مالک کو بٹیر سے لاڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

مالک کو بٹیر سے لاڈ کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ایئر بلیو کی پرواز میں جدہ سے پشاور سفر کرنے والے مسافر کو بٹیر سے لاڈ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

مسافر بٹیر کو اپنی جیب میں ڈال کر طیارے میں لانے کے بعد اس سے کھیل رہاتھا۔فضائی میزبان کے بٹیرکو طیارے میں لانے کی وجہ پوچھنے پر مسافر آپے سے باہر ہوگیا۔ پرواز711 کے پشاور پہنچنے پر پائلٹ نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کو طلب کرلیا۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کو طیارے سے حراست میں لے لیا۔تحریری معذرت کو مسافر کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ڈی ایم ڈی ایئر بلو راحیل احمد نے واقعے کی تصدیق کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer