انتظار کی گھڑیاں ختم، بابر اعظم نے "ہاں" کردی

انتظار کی گھڑیاں ختم، بابر اعظم نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے بابر اعظم کو آئندہ ورلڈکپ تک تینوں فارمیٹس کے لئے ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کرلیا، حتمی منظوری چئیرمین پی سی بی دیں گے۔

پی سی بی نے بابر اعظم کو آئندہ ورلڈکپ تک تینوں پی سی بی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی بابر اعظم کو سونپنے کا فیصلہ کر لیاہے، ذرائع کے مطابق بابر اعظم آئندہ ورلڈکپ تک تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابر اعظم نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھا لنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ، بابر اعظم پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔

چند روز قبل پی سی بی کے اعلی عہدیدار نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی پیش کش کی تھی جس پر بابر اعظم نے چندروز کا وقت مانگا تھا، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی حامی بھرنے کے بعد پی سی بی کے اعلی عہدیداران نے بابر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی میں بابر اعظم کی بطور کپتان مشاورت کو اہمیت دی جائے گی ۔ بابر اعظم کی بطور ٹیسٹ کپتان تعیناتی کا باضابطہ اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer