کورونا کی دوسری لہر نے مریضوں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

کورونا کی دوسری لہر نے مریضوں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، مشکلات میں گھیرے مریض خوار ہونے لگے،لاہور کے سروسزہسپتال  نے22نومبرتک تمام آپریشن منسوخ کردئیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق   کورونا کی دوسری لہر میں مزید تیزی آگئی، مریضوں کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی،سنگین حالات کے باوجود لاہور کےسروسزہسپتال نے22نومبرتک تمام آپریشن منسوخ کردئیےگئے۔ ہسپتال میں جنرل سرجری، گائنی اور آرتھوپیڈک کےشعبے شامل ہیں۔پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ کی طرف سےجاری نوٹی فکیشن میں کہاگیاہے کہ صرف ایمرجنسی اور کینسرآپریشنز کئےجائیں گے۔پہلے سے شیڈول تمام آپریشنز منسوخ کئے گئے۔

شہر میں کورونا کے وارشدت اختیار  کر گئے، کورونا نے لاہوریوں کی زندگی کے مزید 6 چراغ گل کر دیئے، شہر میں 154 نئے کیس بھی سامنے آ گئے، لاہور میں اب تک کورونا سے 947 اموات ہو چکی ہیں، شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 53 ہزار 319 ہوگئی۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 1436کیسز رپورٹ ہوئے۔ 25کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3لاکھ 43ہزار 189ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ 148مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 1436 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 25 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی۔صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 417 ہے ۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 804 تک پہنچ گئی،این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو گئی ۔

 سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542 ، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 577 ،کے پی کے میں 40 ہزار 397، بلوچستان میں 16 ہزار 55 ، اسلام آباد میں 21 ہزار 557 ، آزاد جموں و کشمیر میں 4703 اور گلگت بلتستان میں 4358 ہے ۔
گزشتہ روز 32 ہزار 350 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 76 ہزار 263 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔اس وقت 1067 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ 148 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer