فیروز پور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

فیروز پور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

( وقاص احمد ) فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔         

ٹریفک وارڈن کاشف کے مطابق حادثہ چلڈرن ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں کلمہ چوک کی طرف جانے والا موٹرسائیکل میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں حامد نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی ایاز شدید زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔