ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار قوال شیر میاں داد خان کا نیا گانا "کون آگیا "ریلیز

گلوکار قوال شیر میاں داد خان کا نیا گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : گلوکار قوال شیر میاں داد خان کا نیا گانا "کون آگیا "ریلیز کردیا گیا ۔

گانے کی شاعری بھی شیرمیاں داد نے لکھی ہے جبکہ موسیقی علی بدر میاں داد نے ترتیب دی ہے ۔گانے کی ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر عثمان ورک اور ماہم مغل نے بطور ماڈل کام کیا ہے۔

شیرمیاں داد خان نامور قوال میاں داد خان کے صاحبزادے اور استاد بدر میاں داد خاں کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ان کی قوالیاں بے حد مقبول ہیں جن میں داتا دے دربار چڑیاں بولدیاں آج بھی بے حد مقبول ہے ۔

شیرمیاں داد خان نے معروف بین الاقوامی میوزیکل گروپس کے ساتھ مختلف ممالک میں میوزیکل شوز بھی کئے ہیں جبکہ حال ہی میں وہ امریکہ کے دورہ کرکے واپس آئیں ہیں۔

شیر میاں داد خان ایک مشہور پاکستانی قوال اور گلوکار ہیں جن کے قوالیاں، صوفیانہ، اور لوک/رومانٹک گانوں کا بڑا مجموعہ ہے۔  ان کے کچھ مشہور اور مقبول گا نے 


حال ہی کے/نئے گانے (2025-2026)

کون آگیا 

تیری خیر 

پرچھاواں 

آکھیاں

دوریاں

علی کی ولادت ہو سب کو مبارک 

آج  عرس مبارک داتا دا

یار دی شادی 

یار ملادے

بول قوالیاں اور کلاسیکی ٹریکس جو بہت مشہور ہوئے 

داتا دی کھچری 

میں منگتی داتا

اے آکھیاں پڑھدیاں 

دل بابا دے  نظارے 

بلھے نچن دے یار کی 
اب تیری یاد

چڑیاں بولدیاں 
کبوتر داتا دے 

بابا میں خالی  نہیں جانا 

واقعہ کربلا 

میں خاکِ کربلا ہوں

دیگر مشہور گانے

تیری جدائی

بے وفا

جندے جندے 

سکھی سلطان باہو

بابا جی نو خط

رنگ داتا دا

یا غوثِ اعظم دستگیر