طیب سیف :اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج آپریشن 2026 کی 100 پروازیں کامیابی سے مکمل کر لی گئیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق حج آپریشن کے تحت اب تک 17 ہزار 110 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں۔
سرکاری’’روڈ ٹو مکہ‘‘ حج سکیم کے تحت 58 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 626 عازمین کو روانہ کیا گیا، جبکہ نجی حج سکیم کی 42 پروازوں سے ایک ہزار 484 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔