وقاص احمد: مناواں کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 40 سالہ ثمینہ اور 50 سالہ نگینہ شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔