سعید احمد:ملکی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال ،پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو محدود کرنے سے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں،روٹس کی عارضی بندش ایئرلائنز کےاثاثوں ،مسافروں کی حفاظت کیلئے کی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر معاملے کی نزاکت سمجھ کر ایئر لائن عملے سے تعاون کریں،مسافروں کو کال سینٹر سے بذریعہ فون آگاہی دی جارہی ہے،ڈائیورٹ پروازوں کے مسافروں کے قیام و طعام کا بندوبست کیا جارہاہے،مسافر ایئرپورٹ آمد سے قبل اپنی پروازوں کی معلومات حاصل کریں۔