ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موجودہ سرحدی صورتحال، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

 موجودہ سرحدی صورتحال، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی :موجودہ سرحدی صورتحال کے پیشِ نظرآئی جی پنجاب  نےلاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانےکا حکم دے دیا۔

  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ  پنجاب پولیس ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے،پنجاب پولیس کی آپریشنل، سٹریٹجک ، لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں.

  آئی جی پنجاب  نے ہدایت دی کہ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ   پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

   آئی جی پنجاب نے  آر پی اوز، ڈی پی اوز ،فارمیشنز سربراہان کو وار بک کے مطابق ہدایات جاری کر دی ہیں۔