عمران خان نےوزیراعظم شہباز شریف سے سوالات کے جواب مانگ لئے

 عمران خان نےوزیراعظم شہباز شریف سے سوالات کے جواب مانگ لئے
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوالات کے جواب مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2 بار قاتلانہ حملہ ہوا ہو، کیا وہ شہباز شریف سے سوال پوچھ سکتا ہے؟

 عمران خان نے سوال کیا کہ مجھے بطور شہری ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے؟ جو قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟ مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ کیا ایس ایس کے ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں یا وہ جرم نہیں کر سکتے؟ اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو اس میں ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے؟

Bilal Arshad

Content Writer