ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈکپ؛ محمدرضوان کیساتھ ہسپتال میں کیا ہوا؟

ٹی 20 ورلڈکپ؛ محمدرضوان کیساتھ ہسپتال میں کیا ہوا؟
کیپشن: Muhammad Rizwan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے حقائق بتا دیئے۔

گزشتہ سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سیمی فائنل سے قبل رضوان کو شدید سینے میں تکلیف سمیت بخار اور کھانسی کے باعث قبل ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ دو روز تک آئی سی یو میں زیر علاج رہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مجھے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی، نظر دھندلا رہی تھی، جب ہسپتال پہنچے تو سانس رک گئی تھی، نظر کے سامنے کچھ نہ تھا۔نرس نے آکر کہا تھا کہ گھبرانا نہیں، 20 منٹ اور تاخیر ہوجاتی تو نقصان ہوتا، جس کے بعد ہسپتال میں 12 سے 13 ٹیسٹ ہوئے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ ایک ہفتہ رکنا پڑے گا، میں نے کہا مجھے سیمی فائنل کھیلنا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ میچ کے دن چلے جانا  لیکن میں نے کہا میچ سے قبل ٹیم کوجوائن کرنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ میں نے 2 راتیں آئی سی یو میں گزار کر فٹنس ٹیسٹ دیا جس کے بعد مزید اعتماد ملا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کے میڈیکل ہیڈ  ڈاکٹر سومرو نے بتایا کہ جب رضوان نے اپنی کنڈیشن بتائی تو مجھے لگا کہ ہارٹ اٹیک ہواہے، اس وقت ان کی آکسیجن 70 فیصد تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer