ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ اطلاعات کے تمام کرائے کے دفاتر کو ایک چھت تلے لانے کا فیصلہ

محکمہ اطلاعات کے تمام کرائے کے دفاتر کو ایک چھت تلے لانے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:محکمہ اطلاعات کی تمام کرائے کے دفاتر کو ایک چھت تلے لانے کے لیے نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے عمارت کی ری ویمپنگ اور جدید بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی جی پی آر کی موجودہ عمارت کو مسمار کرنے کے بجائے ری ویمپنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسے جدید سہولیات اور جدید ایکوپمنٹ سے لیس کیا جا سکے۔ ری ویمپنگ اور تعمیر کا منصوبہ دو مالی سالوں پر محیط ہوگا۔

نئی عمارت کی تکمیل کے بعد محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تمام دفاتر کو ایک چھت تلے منتقل کیا جا سکے گا۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق عمارت کی مکمل اوورہالنگ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد ملازمین اور عوام دونوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔