ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی:صدر مملکت

خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی:صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  عالمی یومِ خواتین کے موقع پرصدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح نے بھی قومی ترقی کے لیے خواتین کی مساوی شرکت کو ناگزیر قرار دیا تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بےنظیر بھٹو  کی قیادت پاکستانی خواتین کے عزم اور حوصلے کی روشن مثال ہے، جبکہ کاک پٹ سے لے کر پارلیمنٹ تک خواتین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح اور  نصرت بھٹو  کی جدوجہد بھی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مساوی حقوق کی فراہمی سے خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور پاکستان خواتین کے خلاف امتیاز کے خاتمے کے لیے عالمی معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند ہے۔