ویب ڈیسک : آئی جی پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے متعلق دیے گئے بیان کے بعد جرائم پیشہ افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، انہوں نے اجلاس سے خطاب میں بتایا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور وسائل فراہم کیےجا رہے ہیں۔سی سی ڈی کے لیےانتہائی پروفیشنل، کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ سی سی ڈی جرائم پیشہ افرادکے لیے خوف کی علامت اور شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت ثابت ہو گا۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کوجدید کرائم ڈیٹا مینجمنٹ، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ سے لیس کیا جا رہا ہے۔