ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپال میں زلزلے کے مسلسل 2 جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

نیپال میں زلزلے کے مسلسل 2 جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیپال میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ 

 نیپال کے زلزلے کی پیمائش کرنیوالے مرکز نے (آج) ہفتے کی صبح دو الگ الگ علاقوں میں ہلکی شدت کے دو جھٹکے محسوس کیے ہیں، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ 

قومی زلزلہ نگرانی مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 4.1 شدت کا زلزلہ صبح 6 بج کر 20 منٹ پر کھٹمنڈو سے تقریباً 300 کلومیٹر دور باگلونگ ضلع میں آیا، زلزلے کا مرکز ضلع کا خخانی علاقہ تھا۔ 

قبل ازیں مرکز نے اطلاع دی تھی کہ صبح 3 بج کر 14 منٹ پر باگلونگ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور میاگدی ضلع میں بھی 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔