علی ساہی:سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز کی سیٹ پرامتحان اتوار کو پی پی ایس سی کے ذریعے کل ہونگے۔
پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر کی 85 خالی سیٹوں کےلئے امتحان لیا جائےگا ،پاس سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی جائے گی،ہیڈ کانسٹیبلز ،اے ایس آئیز ،سب انسپکٹرز کی پی کیڈرز کے ذریعے ترقیاں ہونگی۔
مقابلے کا امتحان میں حصہ لیکرسنیارٹی سے ہٹ کراگلے رینک میں ترقی ملے گی،اے آئی آئیزکی 1ہزار10 سب انسپکٹر کی 438 ،انسپکٹرکی 86سیٹوں پر ترقیاں ملیں گی۔
آئی جی آفس کی جانب سے سیٹس کی تفصیلات انتظامیہ کو فراہم کردی گئیں،اسٹیبلشمنٹ برانچ کی جانب سے ترقیوں کیلئے امتحان کا سلیبس بھی فراہم کردیا گیا،امتحان مارچ میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے افسران و اہلکاروں کیلئے جائیں گے،معیار پر پورے اترنے والے ملازمین کی ترقیوں کیلئے بڑی سہولت دی جارہی ہے۔